جرائم و حادثات
حیدرآباد میں 12 زنخہ پکڑے گئے

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ (اے ایچ ٹی یو) نے ہفتہ کی رات حیدرآباد کے نانک رام گوڑہ علاقہ میں 12 زنخوں کو گرفتارکرلیا۔
عوامی شکایت کی بنا پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق عام لوگوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی ٹریفکنگ یونٹ نے چار گروپوں میں تقسیم ہوکر گچی باؤلی کے نانک رام گوڑہ میں زنخوں کو پکڑ لیا۔ زنخوں کو گانے گانے،
عوام کو راغب کرنے کے لیے اشارے کرنے اور پریشانی پیدا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔