اسپشل اسٹوری

وارث خان جس نے بچائی 7 ہندوؤں کی جان – چیف منسٹر کی جانب سے ہوئی تعریف اور ملا ایک لاکھ انعام

بھوپال _ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں ایک تیز رفتار کار اچانک الٹ کر ندی میں گر گئی۔ اس میں 7 لوگ تھے۔ حادثے کے فوراً بعد وارث خان نامی شخص جو وہاں سے موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا گاڑی میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے وہاں پہنچ گیا۔ اس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  گاڑی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور ان کی جان بچائی۔ ریاست کے چیف منسٹر موہن یادو نے وارث خان کی جان بچانے والے شخص کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔

 

حادثے کے بارے میں تفصیلات بتاتے  ہوئے  مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر موہن یادو نے کہا کہ ‘اچانک ہائی وے پر ایک کار، جس کے بریکیں پھنس گئے  کار چار بار الٹ کر خشک دریا میں جا گری۔ گاڑی کے گیٹ بند ہوگئے ۔ کار میں سوار 7 لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں تھیں ایسے میں اوارث خان نے کار میں پھنسے 7 افراد کی جان بچائی

 

انہوں نے مزید کہا کہ بیاورہ کا رہائشی وارث خان، جو پلمبر کا کام کرتا ہے، اپنے بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ فوراً موٹر سائیکل روک کر وہ گاڑی کے قریب گیا اور گاڑی کے گیٹ کا شیشہ توڑ دیا۔ اس نے گیٹ کھولا اور اندر سے تمام لوگوں کو باہر نکالا۔ ایسے میں اس نے 7 لوگوں کی جان بچانے کا کام کیا۔ میں اپنی طرف سے وارث خان کو اس عظیم کام کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں

 

چیف منسٹر نے مزید کہا کہ میں یہ کام اس لیے کر رہا ہوں تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے ترغیب حاصل کریں۔ ہمیں مصیبت کے وقت دوسروں کی مدد کرنی چاہیے، یہی انسانیت ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے میں نے وارث خان کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہم نے راج گڑھ انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہمیں بھی 15 اگست کو عوامی سطح پر ان کا اعزاز دینا چاہیے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آپ سے دوبارہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ دکھ اور مصیبت کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کریں۔ ایسے لوگ ہماری ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی شہرت دیتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ جواہر کالونی شیو پوری کے رہنے والے بزرگ جگدیش پرساد شرما چہارشنبہ 13نومبرکی صبح بھوپال میں ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے کار سے نکلے تھے۔ جگدیش پرساد کو دل کی بیماری تھی۔ کار کو ان کا بیٹا راجیش شرما چلا رہا تھا

 

۔ راجیش کی بیوی اور اس کے چھوٹے بھائی کی بیوی اور بچے سمیت سات لوگ موجود تھے۔ اے بی روڈ ہائی وے پر کار کی رفتار تیز تھی، اس دوران کار کی بریکیں پھنس گئیں اور کار بے قابو ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button