جرائم و حادثات

15 سالہ بچی کا گینگ ریپ۔ عادل آباد کے مضافات میں شرمناک واقعہ ملزمین گرفتار

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں نابالغ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے ماوالہ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ایک کالونی سے تعلق رکھنے

 

 

والی 15 سالہ لڑکی کو بہلا پھسلا کر مہاراشٹر اکے کنوٹ تعلقہ کے پپّل گاؤں کے رہنے والے ملزمین یوگیش (22)، سورج (25) اور عادل آباد کے رہنے والے نوین (26) گزشتہ کچھ دنوں سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔پولیس

 

 

کے مطابق چہارشنبہ کے روز بھی ان ملزمین نے لڑکی کو ایک ویران مقام پر لے جا کر زیادتی کی۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ملزمین کے خلاف اجتماعی عصمت ریزی اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button