لڑکی کو ہراساں کرنے کے شبہ میں 16 سالہ ایان کا قتل – حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد میں 16 سالہ لڑکے کا ایک لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے شبہ میں بہیمانہ قتل کردیا گیا یہ دل دہلا دینے والا کُشائی گوڑہ میں پیش آیا ۔
حیدرآباد کے کُشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں گزشتہ رات ایک دِل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 16 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر لڑکی کو ہراساں کرنے کے شبہے پر بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکے کی شناخت محمد آیان کے طور پر ہوئی ہے، جو پراگتی نگر، جواہر نگر میونسپل کارپوریشن حدود کا رہائشی تھا۔ اس کے والد ایم۔ رضوان ایک سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے ہیں
ایان نے حال ہی میں دسویں جماعت مکمل کی تھی اور گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کیٹرنگ کا کام کر رہا تھا۔ جمعرات کو وہ سائنک پوری میں ایک شادی کی تقریب میں کیٹرنگ کے لیے گیا ہوا تھا۔ رات کے وقت کام ختم کرنے کے بعد وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ ویرا ریڈی انکلیو کے قریب موجود تھا۔
اسی دوران ان میں سے ایک دوست کے فون پر کال آئی۔ فون کرنے والے نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تمہارا دوست ہماری لڑکی کو ہراساں کر رہا ہے”۔ اس کے بعد کچھ دیر میں دو بائکوں پر سوار چار افراد وہاں پہنچے اور آیان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ حملہ آور اُسے شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچی اور آیان کو ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے۔