جرائم و حادثات

گانجہ اسمگلنگ کرنے والے 2 ڈاکٹرس اور 8میڈیکل کے طلباء گرفتار _ ویڈیو دیکھیں

بنگلورو _ کرناٹک پولیس نے گانجہ  اسمگلنگ کرنے والے دو  ڈاکٹروں اور 8میڈیکل کے طلباء کو گرفتار کر لیا۔ان  کے پاس سے دو کلو ڈرگس، موبائل فون اور نقدی ضبط کرلی گئی۔ یہ واقعہ کرناٹک کے منگلور میں پیش آیا۔

 

ہندوستانی نژاد برطانوی شہری نیل کشوری لال نے 2006-07 کے دوران کستوربا میڈیکل کالج منی پال میں ڈینٹل کورس (BDS) کی تعلیم حاصل کی۔ وہ 15 سال سے منگلور میں مقیم ہیں اور ڈینٹل کالج کے ڈاکٹروں اور میڈیکل کے طلباء کو گانجہ  فراہم کر رہا ہے

اطلاع ملنے کے بعد منگلورو پولیس اور سنٹرل کرائم برانچ کے اہلکاروں نے چہارشنبہ کو مشترکہ چھاپہ مارا۔اس دوران ڈرگس بیچنے والا نیل کشوری لال پکڑا گیا۔ اس کے قبضے سے پچاس ہزار روپے مالیت کی دو کلو منشیات، موبائل فون، 7 ہزار روپے نقدی اور ایک کھلونا پستول برآمد کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران اس کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے دو  ڈاکٹروں اور8 میڈیکل کے طلباء کو گرفتار کیا۔جو گانجہ استعمال کرتے تھے اور اسے فروخت بھی کرتے تھے منگلورو سٹی پولیس کمشنر سسی کمار نے کہا کہ 22-32 سال کی عمر کے افراد کو دو دن کے لیے پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے

بشکریہ: سینئر جرنلسٹ یاسر مشتاق 

متعلقہ خبریں

Back to top button