نیشنل
پیرا گلائڈنگ کے دوران نوجوان کی موت

ہماچل پردیش: اندروناگ ٹیک آف سائٹ پر پیراگلائیڈرنگ کے دوران احمد آباد سے تعلق رکھنے والا ستییش عمر (25 سال) کی موت ہوگئی۔ٹیک آف کے وقت گلائیڈر فضا میں نہ اُڑ سکا اور گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں سیاح ستییش اور پائلٹ سورج شدید زخمی ہوگئے تھے ہاسپٹل میں علاج کے دوران سیاح ستییش کی موت ہوگئی۔اسی مقام پر جنوری میں بھی ٹیک آف کے وقت گلائیڈر گرنے سے احمد آباد سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ نوجوان لڑکی بھاؤسر خوشی ہلاک ہوگئی تھی۔
چھ ماہ کے وقفے میں دو اموات کے بعد، ڈپٹی کمشنر نے 15 ستمبر تک پیرا گلائیڈنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔



