جرائم و حادثات

واٹس ایپ اسٹاٹس پر مسلمانوں کے خلاف دل آزاری _ تلنگانہ کے کورٹلہ میں اشوک نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

کورٹلہ _ 14 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں ایک ہندو نوجوان جی اشوک کے خلاف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے کورٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والا نوجوان اشوک نے واٹس ایپ اسٹیٹس پر خانہ کعبہ اور مقدس حج کے تعلق سے غلط بیانی کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔ اس بات کا علم ہونے پر کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے سینر صحافی انور صدیقی نے کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں اشوک کے خلاف شکایت درج کرائی۔جس پر پولیس نے اشوک کے خلاف 505 اور 504 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button