جرائم و حادثات

فٹ پاتھ پر والدین کے ساتھ سو رہی 4 سالہ بچی کا اغوا – اسکوٹی سوار لڑکا اور لڑکی لے کر فرار

آندھرپردیش کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ پر والدین کے ساتھ سو رہی 4 سالہ بچی کو ایک لڑکی اور لڑکے نے اسکوٹی پر آکر اغوا کرلیا۔

 

تفصیٖلات کے مطابق وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی سید عبدالقیوم حفیظ اور سید شیشماد تین روز قبل وشاکھاپٹنم پہنچے تھے۔ یہ جوڑا دکانوں میں دھواں دے کر اپنا گزر بسر کرتا ہے۔ دونوں اپنی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع بس اسٹاپ پر سو رہے تھے۔

 

اسی دوران ایک لڑکی اور لڑکا اسکوٹی پر وہاں پہنچے اور سو رہی بچی کو اٹھا کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تو دونوں ملزمین بچی کو اسکوٹی پر گاجوواکا کی سمت لے جاتے ہوئے نظر آئے۔

 

پولیس نے ملزمین کی شناخت پرتیبھا اور اپیندر کے طور پر کی ہے۔ دونوں کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button