جرائم و حادثات

حیدرآباد: ناجائز تعلقات کی خاطر 6 سالہ بیٹی کا قتل۔ ماں اور اس کا عاشق گرفتار

حیدرآباد: شہر کے علاقہ الوال میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں چھ سالہ بچی کو مبینہ طور پر اُس کی اپنی ماں نے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ ریکھا کے مبینہ طور پر ایک شخص سے ناجائز تعلقات قائم تھے اور اُسے

 

لگتا تھا کہ اُس کی بیٹی تنویکا اس تعلق میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ اسی وجہ سے اُس نے مبینہ طور پر بچی کو پانی کے ٹینک میں پھینک کر قتل کردیا۔

 

ہفتہ کے روز جب یہ واقعہ سامنے آیا تو خاتون نے مبینہ طور پر جرم چھپانے کے لیے دعویٰ کیا کہ اُس کی بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے۔ تاہم تحقیقات کے دوران پولیس کو اُس کے بیانات میں تضاد نظر آیا

 

جس کے بعد انکشاف ہوا کہ بچی کو قتل کرکے اُس کی لاش پانی کے ٹینک میں پھینکی گئی تھی۔
الوال پولیس نے ریکھا اور اُس کے عاشق سائی کے

 

خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button