جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خطرناک کیمیکل سے پکائے جانے والے 7 ٹن آم ضبط

حیدرآباد میں H-FAST حکام نے اصف نگر کے ایک پھلوں کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے خطرناک کیمیکل کے ذریعے آموں کو مصنوعی طور پر پکانے کے غیر قانونی کاروبار کا پردہ فاش کیا۔

 

کارروائی کے دوران تقریباً 7 ٹن آم ضبط کئے گئے جو باٹاسنگارم مارکیٹ سے لائے گئے تھے۔حکام کے مطابق یہ آم 350 ٹرے میں ذخیرہ کئے گئے تھے اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بازار میں سپلائی کئے جا رہے تھے۔

 

حکام نے اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button