نیشنل

دو خاتون ٹیچرس کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی۔ عام طور پر سڑکوں یا گلیوں میں آپ نے لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے دیکھا ہوگا لیکن ہم آپ کو ایک ایسے واقعہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جسے سن کر آپ چونک جائیں گے۔

 

ایک خاتون ٹیچر اور اسکول پرنسپل کے درمیان اس وقت جھگڑا ہوا جب ٹیچر کلاس میں دیر سے پہنچی۔ یہ معاملہ ریاست اترپردیش کے آگرہ کا ہے۔ سکندرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سیگانہ گاؤں کے پری سیکنڈری اسکول میں خاتون ٹیچر  تاخیر سے پہنچی جس پر اسکول پرنسپل برہم ہوگئی۔ اس کے اور خاتون ٹیچر کے درمیان بحث تکرار ہوئی

 

اور معاملہ ہاتھاپائی تک پہنچا اور دونوں ایک دوسرے سے لڑنے لگیں۔ وہاں موجود کسی ٹیچر نے اس منظر کا ویڈیو بنا لیا اور یہ ومویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button