جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں ایک ٹراویل ایجنٹ نقلی ویزے دیتے ہوئے 5 کروڑ روپے لے کر فرار

جگتیال _ 10 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں ایک ٹراویل ایجنٹ نے گلف اور دیگر ممالک میں ملازمتیں فراہم کرنے کے نقلی ویزے دیتے ہوئے تقریباً  5 کروڑ روپے لے کر فرار ہو گیا۔ جس پر متاثرین نے بند کردہ  ٹراویل ایجنٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ اور جگتیال پولیس اسٹیشن میں ایجنٹ کے خلاف شکایت درج کرائی۔

 

تقریبا 200 متاثرین نے  الزام لگایا کہ مہیش نامی ایجنٹ نے  انہیں دھوکہ دیا ہے۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ ایجنٹ 5 کروڑ روپے سے زائد وصول کر کے فرار ہو گیا۔ جگتیال میں  ایجنٹ مہیش نے  مین پاور آفس کے نام سے ایک دفتر قائم کیا تھا  ایجنٹ نے متاثرین سے یوروپ، دبئی اور کویت میں نوکریوں کا وعدہ کر کے بھاری رقوم بٹوری اور انہیں جعلی ویزے دیئے گئے۔ جس کا انھیں تاخیر سے پتہ چلا ۔انہوں نے مہیش کو پکڑنے کے لئے پولیس سے درخواست کی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button