جرائم و حادثات

حیدرآبادی خاتون کو قیمتی تحفہ کے بہانے ٹھگ لیا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے خاتون کو تحفہ روانہ کرنے کے نام پر ٹھگ لینے  والے دھوکہ بازوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارشدگان میں گھانا سے تعلق رکھنے والا ایلوٹ پیٹر اورنائجیریا کا رومانس جوشوا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیگم پیٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس سے اپنا تعارف امریکہ کے ڈاکٹرکے طورپرکروایا۔

بعد ازاں ان کے درمیان چیٹنگ ہورہی تھی، اس اثنا میں اس اجنبی نے بتایا کہ وہ ایک پارسل بھجوارہا ہے جس میں سونے کے زیورات، الیکٹرانک اشیاء اور کچھ نقد رقم ہے۔ بعد ازاں ایک اور شخص نے متاثرہ خاتون کو فون کر کے اپنا تعارف دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم ڈپارٹمنٹ کے عہدیدارکے طورپرکروایا۔ اس نے تحفہ کی وصولی کیلئےکسٹم ٹیکس ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مختلف بہانوں سے خاتون سے 2.2 لاکھ روپے کی رقم وصول کی گئی اوراسکے بعد فون بند کردیا گیا۔ شکایت ملنے کے بعد اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے ملزمین کو دہلی سے گرفتارکرکے شہرمنتقل کیا۔

پوچھ گچھ پر ملزمین نے انکشاف کیا کہ وہ اسٹوڈنٹ ویزا پر دہلی آئے اورانھوں نے سفید فام لوگوں کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام اور فیس بک پر جعلی پروفائلز بنائے اور خواتین کو فالو/فرینڈ ریکویسٹ روانہ کیں۔ انہوں نے متاثرہ خواتین سے دوستی کرلی اور اعتماد حاصل کرنے کے بعد وہ متاثرہ خواتین کو تحفہ تحائف روانہ کرنے کے نام پرٹھگ رہے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button