جرائم و حادثات
قتل کے بعد بیوی، شوہرکی نعش کے بازو ہی سوگئی تھی، شمس آباد قتل واقعہ کی تحقیقات میں انکشاف

file photo
حیدرآباد: شمس آباد میں بیوی کے ہاتھوں شوہرکے قتل کے معاملہ کی تحقیقات کے دوران پولیس کو بعض چونکا دینے والے حقائق کا انکشاف ہوا۔ 40 سالہ راجو ساکن ناناجی پورکا اس کی جیوتی بیوی نے قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق نشہ میں دھت شوہرکا بیوی نے پرسوں رات مہلک ہتھیارسے قتل کردیا، شوہرکے قتل کے بعد وہ نعش کے بازو ہی سوگئی اورصبح اٹھ کراس نے سب کو یہ بتایا تھا کہ اس کے شوہرنے پھانسی لے لی ہے تاہم پولیس کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل کا معاملہ ہے۔