جرائم و حادثات
سیلفی ویڈیو بنا کرحیدرآباد میں خاتون کا اقدام خودکشی۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: چارمینارپولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون نے اقدام خودکشی کیا، خاتون نے ایک سیلفی ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ حسنہ بیگم نامی خاتون نے ویڈیو میں کہا کہ شادی کے بعد سے ان کی زندگی مشکل ہوگئی اوران کا جینا دوبھرہوگیا ہے اورعدالت کے احکامات کے باوجود چارمینارپولیس کے عہدیداروں کی جانب سے انھیں پریشان کیا جارہا ہے۔ خاتون نے مکمل تفصیلات بتانے کے بعد نیند کی گولیاں کھالیں۔