جرائم و حادثات

تلگودیشم کے رکن اسمبلی پر خاتون نے لگایا عصمت ریزی کا الزام _ خاتون نے جاری کیا ویڈیو ؛ پارٹی سے کردیا گیا معطل

حیدرآباد _ 5 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) آندھراپردیش میں برسراقتدار جماعت تلگودیشم کے ایک رکن اسمبلی کے خلاف ایک خاتون نے عصمت ریزی کا سنسنی خیز الزام لگایا ہے حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے خاتون جو تلگودیشم پارٹی کی کارکن ہونے کا بھی دعوی کیا ہے نے بتایا کہ ستیہ ویڈو کے تلگودیشم ایم ایل اے کونیتی آدی مولم نے اس کی عصمت ریزی کی ہے اس نے اس سے متعلق کچھ ویڈیوز بھی جاری کیں۔

 

جمعرات کو اپنے شوہر کے ساتھ حیدرآباد کے سوماجی گوڈا پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس نے انکشاف کیا کہ تروپتی کے بھیماس ہوٹل میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ خاتون نے کہا کہ وہ پہلے ہی چیف منسٹر چندرابابو اور وزیر نارا لوکیش کو اس بارے میں خط لکھ چکی ہیں۔ اس نے کہا کہ رکن اسمبلی نے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔ اس نے مزید بتایا کہ ان کا تعلق بھی ٹی ڈی پی سے ہے اور وہ شروع سے ہی پارٹی کے کاموں میں ملتے رہتے تھے۔

 

اس نے بتایا کہ اس سے ملنے کے بعد ادی مولیم نے اسے بار بار فون کیا اور تروپتی کے بھیماس ہوٹل کے کمرہ نمبر 109 میں آنے کو کہا۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ اس نے اسے دھمکیاں دیں اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس نے بتایا کہ اس نے اسے تین بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ آخر میں، اس نے ایم ایل اے آدی مولم کی اصلیت کو بے نقاب کرنے کے لیے پن کیمرہ کا استعمال کیا ۔

 

میڈیا میں رکن اسمبلی کے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تلگودیشم قیادت نے ایم ایل اے کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آندھراپردیش تلگودیشم کے صدر پلا سرینواس راؤ نے بتایا کہ کہ ٹی ڈی پی قیادت نے رکن اسمبلی کو پارٹی سے معطل کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button