فہد احمد خاں سوری، قونصل جنرل ہند مملکت کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں
ریاض ۔ کے این واصف
جدہ میں انڈین کمیونٹی نے نئے قونصل جنرل فہد احمد خاں کے اعزاز مین ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ عرب نیوز کے مطابق تقریب میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فہد احمد خان سوری نے انڈین کمیونٹی کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے ہند سعودی کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا تجارت میں اضافے سے ثقافتی اور اقصادی تبادلوں کو فروغ مل سکتا ہے۔ قونصل جنرل ہند کا کہنا تھا سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھول کر انڈین پروفیشنلز تجارتی تعلقات مضبوط بنانے میں مدد کے ساتھ خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔
سوری نے ہندوستانی کاروباری اداروں اور پروفیشنل افراد کو رجسٹر کرنے، ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کےلیے قونصلیٹ کے اقدام کا اعلان کیا اور کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ اوپن ہاوس سیشن جاری رہیں گے۔
تقریب میں بچوں کی ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ روایتی انڈین رقص اور موسیقی بھی پیش کی گئی۔