جرائم و حادثات
تلنگانہ۔مہاراشٹرا سرحد پر حادثہ، نرمل ضلع کے 4 افراد ہلاک

حیدرآباد: مہاراشٹر میں ایک جیپ کے الٹ جانے کے حادثے میں نرمل ضلع کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ نرمل ضلع کے کوبیر منڈل کی سرحد سے متصل مہاراشٹر کے گاؤں توتامبا میں پیش آیا۔
حادثے میں کئی دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک اور شخص ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران فوت ہوگیا۔مہلوکین میں سے تین کی شناخت کوبیر منڈل کے پاردی (بی) گاؤں کے رہنے والے تلسی رام ، گنگنا اور گنگابائی کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ تمام افراد عادل آباد ضلع کے بوتھ منڈل میں واقع ایک شیو مندر گئے تھے۔ واپسی کے دوران وہ مہاراشٹر میں واقع ساسر کونڈ آبشار دیکھ کر واپس آ رہے تھے کہ ان کی جیپ اچانک الٹ گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے بھینسہ ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔



