جرائم و حادثات

بیوی کا قتل کرنے کے‌ بعد شوہر نے معصوم بیٹے کو بھی واٹرٹینک میں پھینک دیا۔‌حیدرآبا کے مضافات میں وحشیانہ واقعہ

رنگا ریڈی: ایک شوہر نے غصہ میں اپنی بیوی کو کلہاڑی سے مار ڈالا اس کے بعد اس نے ڈیڑھ ماہ کے بیٹے کو بھی واٹر ٹینک میں پھینک دیا۔ یہ خوفناک واقعہ بدھ کی دوپہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ عبداللہ پورمیٹ کے پاس موضع اناج پور میں پیش آیا۔ اناج پور گاؤں کے دھنراج کی شادی چند سال قبل لاونیا نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو ایک بیٹی آدیا (3) سال اور ڈیڑھ ماہ کا بیٹا ہے۔ دھنراج نے آج دوپہر گھر میں داخل ہونے کے فوراً بعد لاونیا پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ گردن پر شدید چوٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اپنی ماں پر کلہاڑی سے حملہ ہوتے دیکھ کر آدیہ ڈر کر باہر بھاگ گئی اس کے بعد دھنراج نے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔ اس سنسنی خیز واقعہ کےبعد مقامی افراد میں خوف کی لہردوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button