ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی جونیر کالج کوٹگیر میں سالانہ جلسے تقریب سے ویجلنس آفیسر ٹمریز متحدہ ضلع نظام آباد شیخ احمد ضیاء کا خطاب 

بودھن 15/مارچ (اردو لیکس) علم سے جہالت کا خاتمہ یقینی ہے طلبا سخت محنت کے ذریعہ تعلیم کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ویجلنس افیسر متحدہ ضلع نظام آباد و کاماریڈی شیخ احمد ضیا نے اقلیتی اقامتی جونیر کالج کوٹگیر میں طلباء کی جانب سے سالانہ جلسے کے موقع پر طلباءسے خطاب کرتےہوے کہا طلباء اس نصابی امتحانات میں کامیاب کے ساتھ ساتھ مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرتے ہوے اعلی سے اعلی مقام حاصل کرنےکی کوشیش کرے کیونکہ موجودہ دور میں سانس و ٹکنالوجی اور انٹرنیٹ کی طرف نوجوان نسل آگے بھڑرہی ہیں

 

اس کے ساتھ ساتھ مختلف محکمہ جاتی مسابقتی امتحانات حاصل کرتے ہوے بہترین مظاہرہ کرے جس سے آپ کا مستقبل بہتر ہوسکتا اور ملک کا نام روشن کرنے کی ہر طرح سے کوشیش کرے انہوں نے کہا کے اقلیتی اقامتی اداروں میں مختلف سہولیات کے ساتھ یہ ترقی کی جانب گامزن ہے ان اداروں سے خاص کر مسلمانوں میں تعلیمی روجحان بڑھ رہا ہیں اس لے اولیا طلباء اپنے بچوں کو اقلیتی اقامتی کا لجس میں داخلہ دلوائیں اس سال بھی صد فیصد نتائج لانے کی کوشیش کرے اس موقع پر اقلیتی اقامتی جونیر کا لج پرنسپل ڈاکٹر محمد مبین نے کالج کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی بعد ازاں طلباء نے کلچرل پروگرام میں حصہ لیا اس موقع پر لیکچررس کے علاوہ غیر تدریسی عملہ و دیگر نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button