شوہر کو قتل کرنے کے بعد… پوری رات نعش کی پاس بیٹھ کر فحش ویڈیوز دیکھتی رہی بیوی

شوہر بیوی کی فائل فوٹو
حیدرآباد: محبوب کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے بعد ایک خاتون اکیلی بیٹھ کر پوری رات فحش ویڈیوز دیکھتی رہی۔ ریاست آندھرا پردیش گنٹور ضلع کے دُگی رالہ منڈل کے چیلوورُو گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعے نے سنسنی پھیلا دی۔
منگل گیری رورل سی آئی وینکٹ برہمن اور دُگی رالہ کے ایس آئی وینکٹ روی نے اس واقعے کی تفصیلات بتائیں۔چیلوورُو کے رہنے والے پیاز کے تاجر لوکم شیو ناگ راجو دو دن قبل مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی شادی 2007 میں لکشمی مادھوری سے ہوئی تھی
اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ بیوی وجے واڑہ میں ایک سنیما ہال کے ٹکٹ کاؤنٹر پر کام کرتی تھی۔ اسی دوران اس کی ستن پلی کے رہنے والے گوپی سے جان پہچان ہوئی جو بعد میں ناجائز تعلق میں بدل گئی۔شوہر کے کاروبار کو کمتر سمجھتے ہوئے اس نے اسے وہ کاروبار چھوڑنے پر مجبور کیا اور چونکہ گوپی حیدرآباد میں کار چلاتا تھا
اس لیے شوہر کو بھی وہاں نوکری کے لیے بھیج دیا۔ کچھ عرصے بعد ناگ راجو حیدرآباد سے واپس چیلوورُو آ گیا جس کے باعث میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شروع ہو گئے۔چونکہ ناگ راجو زیادہ تر گھر سے ہی کاروبار کرنے لگا تھا اس لیے وہ محبوب کے ساتھ تعلق میں رکاوٹ بننے لگ تھا۔
کسی بھی طرح اس رکاوٹ کو ہٹانے کا فیصلہ لکشمی مادھوری نے کر لیا۔ اسی مہینے کی 18 تاریخ کی رات اس نے بریانی بنائی اور شوہر کو دی جانے والی بریانی میں 20 نیند کی گولیوں کو پیس کر ملا دیا۔ بریانی کھانے کے بعد ناگ راجو گہری نیند سو گیا۔رات تقریباً 11:30 بجے اس کا عاشق گوپی وہاں آیا۔
گوپی نے سوتے ہوئے ناگ راجو کے سینے پر بیٹھ کر اسے دبایا جبکہ مادھوری نے تکیے سے اس کی ناک اور منہ دبا کر سانس روک دی۔ شوہر کی موت کی تصدیق کے بعد گوپی وہاں سے چلا گیا۔ اس کے بعد مادھوری پوری رات اکیلے بیٹھ کر فحش ویڈیوز دیکھتی رہی۔
صبح تقریباً چار بجے اس نے پڑوسیوں کو بلا کر شور مچایا کہ اس کے شوہر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ تاہم میاں بیوی کے جھگڑوں اور اس کے ناجائز تعلقات کے بارے میں جاننے والے پڑوسیوں کو شک ہوا۔جب آدھے گھنٹے میں نعش کو آخری رسومات کے لیے لے جانے کی تیاری ہو رہی تھی
تو ناگ راجو کے دوست وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے دیکھا کہ اس کے کان سے خون نکل رہا ہے اور کان کے پاس زخم موجود ہے جس پر انہوں نے اس کے والد کے ذریعے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ایس آئی وینکٹ روی نے مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ متوفی کے سینے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور سانس بند کرنے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی تھی۔ پولیس نے جب مادھوری سے تفتیش کی تو پورا معاملہ سامنے آ گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ان دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
خاتون اور اس کے عاشق کی فائل فوٹو





