جرائم و حادثات

خاتون کانسٹیبل پر حملہ کرنے والے ملزم انیس خان کا انکاؤنٹر

لکھنو _ 22 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے ایودھیا میں سریو ایکسپریس میں خاتون کانسٹیبل پر حملہ کرنے والے ملزم انیس خان کو یوپی پولیس نے انکاؤنٹر میں مار دیا ۔ پولیس  انکاؤنٹر میں ملزم انیس کے ساتھ اس کے  دو ساتھی زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ 20 دن پہلے یعنی 30 اگست کو ٹرین میں ایک خاتون کانسٹیبل  کو ان ملزمین نے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا ۔ اس واقعے کے 20 دن بعد پولیس نے ملزم کو انکاؤنٹر میں مار ڈالا۔ انکاؤنٹر میں مارا گیا انیس خاتون کانسٹیبل پر حملے کا مرکزی ملزم تھا۔

 

یوپی پولیس نے آج صبح بتایا کہ ٹرین میں خاتون کانسٹیبل پر حملہ کرنے والے ملزم کو انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ فائرنگ سے ان کے دو ساتھی زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔   30 اگست کو ایودھیا کے قریب سریو ایکسپریس میں ایک خاتون کانسٹیبل خون میں لت پت ملی تھی۔ اس کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشانات بھی تھے۔ اس وقت وہ لکھنؤ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

اتر پردیش کے اسپیشل ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے بتایا کہ سریو ایکسپریس میں خاتون کانسٹیبل پر حملے کا مرکزی ملزم انیس خان انکاؤنٹر میں زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت ہوگئی۔ یہ انکاؤنٹر ایودھیا کے پورہ قلندر میں ہوا۔ انکاؤنٹر میں اس کے دو ساتھی آزاد اور وشمبھر دیال دوبے زخمی ہو گئے۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button