انٹر نیشنل
روس میں طیارہ حادثہ کا شکار 49 مسافرین سوار تھے

نئی دہلی ۔ روس میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ 49 افراد کو لے جانے والا ایک مسافر بردار طیارہ امور علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ابتدائی طور پر یہ اطلاع آئی تھی کہ یہ طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد حکام نے اس کے حادثے کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی۔
یہ اے این-24 طیارہ، جو انگارا ایئر لائنز سے تعلق رکھتا تھا جمعرات کی صبح بلاگوویشچینسک شہر سے چین کی سرحد کے قریب واقع ٹنڈا علاقے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ طیارہ تھوڑی ہی دیر میں لینڈ کرنے والا تھا کہ اچانک ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ اس پر حکام فوری طور پر متحرک ہو گئے اور ایمرجنسی سروسز کو تیار کر دیا گیا۔
تلاش کے دوران پتہ چلا کہ طیارہ اپنی منزل سے صرف 15 کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔