جرائم و حادثات
سکندر آباد کے گاندھی ہاسپٹل میں خاتون ڈاکٹر پر حملہ

سکندرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں ایک خاتون جونیر ڈاکٹر پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں خاتون جونیر ڈاکٹر پر ایک مریض کے رشتہ دار نے حملہ کردیا۔ تاہم فوری طور پر حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بتایا گیا ہے کہ مریض کے رشتہ دار نے جونیر ڈاکٹر کے ساتھ بحث و تکرار کرنے کے بعد اس کا اپران کھینچ کر اس پر حملہ کردیا۔ ساتھی ڈاکٹروں نے اسے بچالیا۔ ڈاکٹر پر حملہ کے واقعہ کی ہاسپٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔ ہاسپٹل میں تعینات سکیورٹی نے حملہ آور کو حراست میں لیتے ہوئے اسے چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ بعدازاں جونیر ڈاکٹر کی ایک ٹیم نے اس واقعہ پر پولیس میں شکایت کی۔