حیدرآباد کے آغاپورہ سے 12 سالہ لڑکی کے اغواء کی کوشش

حیدرآباد _ 10 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے آغاپورہ میں جمعہ کی رات ایک 12 سالہ لڑکی کا نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے اغوا کرلیا۔ تاہم لڑکی کسی طرح اغوا کاروں سے بچ کر نامپلی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی اور پولیس کی مدد سے گھر کو اس کی اطلاع دی۔ لڑکی کے والد نے ریلوے اسٹیشن پہنچ کر لڑکی کو حاصل کرلیا۔
لڑکی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کی رات نامعلوم افراد تیسری منزل پر واقع ان کے مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جب لڑکی نے دروازہ کھولا تو اس کا منہ دبا کر اس کو نیچے لے گئے اور باہر کھڑی میں اسے زبردستی بٹھا کر اغوا کرلیا۔ لڑکی نے اسے پکڑ کر رکھنے والے ایک اغوا کار کا ہاتھ دانتوں سے کتر دیا اور کار کا دروازہ کھول کر فرار ہوگئی۔وہ دوڑتے ہوئے نامپلی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی اور ریلوے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
ریلوے پولیس نے لڑکی کی ماں سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی اور لڑکی کی ماں نے انہیں فون کرکے اس بات سے واقف کروایا۔ لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ وہ دکان پر تھے اور بیوی کافون آنے کے بعد فوری نامپلی اسٹیشن پہنچ گئے اور لڑکی کو حاصل کرلیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے اس واقعہ کی حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے