جرائم و حادثات

چلتے ٹرک سے فلمی انداز میں بکریوں کی چوری۔ ممبئی کا ویڈیو سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں چلتے ٹرک سے ہائی وے پر فلمی انداز میں بکریوں کی چوری کا عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہائی وے سے گزرنے والی لاری پرایک چورچڑھ گیا اوروہ ٹرک کے اندرسے بکریوں کو نکال کرانھیں سڑک پرپھینکتا ہے جبکہ اس کے ساتھی پیچھے دوسری گاڑی میں اس کا تعاقب کرتے ہوئے آتے ہیں۔ اس کے ساتھی سڑک پرپھینکی گئی بکریوں کو اٹھا لیتے ہیں۔ جیسے ہی بکریوں کی چوری کرلی جاتی ہے اس کے ساتھ کارلے کرٹرک کے پاس پہنچ جاتے ہیں اورچورچلتے ٹرک سے چھلانگ لگا کر کار میں سوارہوکرچلا جاتا ہے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی پہلے تو یہ بتایا گیا کہ چوری اتر پردیش کے اناؤ میں ہوئی ہے۔ اس کے بعد اناؤ پولیس نے ویڈیو کی جانچ کی تو یہ بات سامنے آئی کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہ اناؤ نہیں بلکہ مہاراشٹر کی اگت پوری-گھوٹی ہائی وے ہے جس کے نتیجے میں مہاراشٹرا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button