جرائم و حادثات
جگتیال ضلع کے کورٹلہ میں سڑک حادثہ لڑکا ہلاک

ضلع جگتیال کے شہر کورٹلہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ویمل واڑہ روڈ کالونی کے جسونت اور چانکیہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ایک ڈیزل ٹینکر نے انہیں ٹکر دے دی۔
اس حادثے میں جسونت موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ چانکیہ زخمی ہوگیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی حادثے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
.



