جرائم و حادثات

کرناٹک کے چکمگلورو شہر میں فلسطینی پرچم کے ساتھ گاڑیوں پر گشت کرنے والے 6 نابالغ کے خلاف کیس درج

کرناٹک کے چکمگلورو شہر میں اتوار کے روز دو بائک پر سوار 6 کمسن لڑکوں پر  فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ ان کے خلاف اس وقت کیس درج کیا گیا جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں لڑکوں کو ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے کچھ حصوں سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا۔ویڈیو کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور واقعے میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئیں۔ویڈیو کے گردش کرنے کے بعد، بجرنگ دل اور بی جے پی کے کارکنوں نے سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب احتجاج کیا، اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button