نیشنل

ڈاکٹر آسیہ اسلام کا لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدہ پر تقرر

نئی دہلی: ڈاکٹر آسیہ اسلام سابق طالبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس (ایل ایس ای) لندن کے ڈپارٹمنٹ آف جنڈر اسٹڈیز میں مستقل فیکلٹی کے طور پر اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدہ پر تقرر عمل میں آیاہے۔

 

آسیہ نے یونیورسٹی آف کیمبرج سے سماجیات میں پی ایچ ڈی مکمل کیا۔ انہوں نے جنڈر (جنس) میں ایم ایس سی میڈیا اینڈ کلچر لندن اسکول آف اکنامکس سے کیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ’کمیونیکیوٹیو انگلش میں گریجویشن مکمل کیا تھا۔ آسیہ اسلام ایل ایس ای جنڈر اسٹڈیز میں تقرر سے قبل یونیورسٹی آف لیڈس میں جنڈر اینڈ ورک شعبہ میں لکچرر کے عہدہ پر فائز تھیں۔ اس سے قبل نیونہم کالج یونیورسٹی آف کیمبرج میں جونیئر ریسرچ فیلو رہ چکی ہیں۔

 

ان کی اس کامیابی پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبا و اساتذہ میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ ویمنس کالج ریٹائرڈ پروفیسر کنیز خواجہ احمد نے آسیہ اسلام کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ انکی اس کامیابی پر تمام خوش ہیں اور اس امید کا اظہار کررہے ہیں کہ آسیہ اسلام دیگر طلباء

 

کیلئے بیرون ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور غیر ملکی یونیورسیٹیز میں تعلیمی کیریئر بنانے کی ترغیب دیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button