جرائم و حادثات

40 مسافروں سے بھری بس تالاب میں اتر گئی۔ آندھرا پردیش میں حادثہ

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش باپٹلہ ضلع کے نگرم منڈل میں ایک آر ٹی سی بس بے قابو ہو کر تالاب میں اتر گئی۔

 

چریال سے رے پلے جا رہی بس جیسے ہی چرکالاواری پالیم گاؤں کے مضافات میں ایک موڑ پر پہنچی تو یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق اسٹیئرنگ میں خرابی کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی۔

 

حادثے کے وقت بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جس پر تمام مسافروں نے اطمینان کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button