جرائم و حادثات
ہلدی کے پیکٹس میں گانجہ۔ حیدرآباد میں خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں ہلدی کی پیکٹس میں گانجہ کی فروخت کا پردہ فاش ہوا ہے۔ محکمہ آبکاری کے حکام نے ہلدی کے پیکٹس میں گانجہ بھر کر فروخت کرنے والی
خاتون کو گرفتار کر لیا، نیہا بائی نامی خاتون جو کہ دھول پیٹ کی رہنے والی بتائی گئی ہے وہ ہلدی کے پیکٹس میں گانجہ بھر کر فروخت کر رہی تھی، خفیہ اطلاع ملنے پر ایکسائز انفورسمنٹ ڈی ایس پی تروپتی یادو اور ان کے ماتحتین نے دھاوا کر کے خاتون کو گرفتار کر لیا۔
اس کے پاس سے گانجہ کے 10 پیکٹس ضبط کر لیے گئے، آبکاری حکام نے خاتون کو گرفتاری کے بعد ریمانڈ پر دے دیا۔