جرائم و حادثات

ٹکر دینے کے بعد کار ڈرائیور بائیک کو تین کلومیٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔ مہاراشٹر کے ناگپور میں دلخراش سڑک حادثہ: ویڈیو وائرل

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی جس کے بعد وہ بائیک کو تین کیلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ناگپور ایئرپورٹ روڈ پر 17 اگست کی رات ایک کار ڈرائیور برق رفتاری سے جا رہا تھا۔ اس نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی، اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار راکیش اور آکاش گر کر زخمی ہو گئے،حادثے کے بعد بائیک کا کچھ حصہ کار کے سامنے کے حصے میں پھنس گیا، ٹکر دینے کے بعد کار ڈرائیور کار روکے بغیر بائیک کو تقریبا تین کلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔

 

 

اس سڑک سے گزرنے والے دیگر گاڑی رانوں نے اس حادثے کا منظر اپنے کیمروں میں قید کر لیا جو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں ڈرائیور کی لاپرواہی دیکھی جا سکتی ہے۔ ڈرائیور کی لاپرواہی اور سنگدلی پر لوگ شدید تنقیدیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button