جرائم و حادثات
شوہر بیوی نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے گھٹکیسر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی نے ٹرین کے نیچے آ کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
مہلوکین کی شناخت رَوِی کمار اور شریشا کے طور پر ہوئی ہے جو کنٹلور علاقے کے رہنے والے تھے۔مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق میاں بیوی کا تعلق ضلع ورنگل سے تھا۔ ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس مختلف زاویوں سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔



