انٹر نیشنل

امریکہ میں آگ لگنے کا واقعہ۔ گجرات کا ایک خاندان ہلاک

نئی دہلی:امریکہ کی ریاست اوہائیو میں پیش آنے والے ایک ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں ہندوستان کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت ضلع کھیڑا کے ہتیش

 

بھائی ستار، ان کی اہلیہ ہینا بین اور 20 سالہ بیٹی ایشانی کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ خاندان دو سال قبل امریکہ منتقل ہوا تھا اور وہیں مستقل سکونت اختیار کر چکا تھا۔پولیس کے مطابق ہتیش بھائی اوہائیو کے شہر ووسٹر میں واقع ایکونو لاج

 

میں ملازمت کرتے تھے اور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ اسی لاج میں رہائش پذیر تھے۔مقامی وقت کے مطابق علی الصبح تقریباً ڈیڑھ بجے لاج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ تیزی سے پھیلنے پر خاندان نے فوری طور پر لاج کے استقبالیہ

 

(ریسپشن) سے رابطہ کر کے مدد طلب کی۔اطلاعات کے مطابق لج کے عملے نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ باتھ روم میں جا کر پانی کے نل کھول دیں اور وہیں رہیں۔ اس پر ہتیش بھائی ان کی اہلیہ اور بیٹی باتھ روم میں چلے گئے اور دروازہ بند کر

 

کے اپنی جان بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے کیونکہ آگ پر قابو پانے میں کافی وقت لگ گیا جس کے باعث ابتدائی طور پر حکام کا ماننا ہے کہ تینوں افراد باتھ روم میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹنے کے سبب ہلاک ہوگئے۔امریکی

 

حکام نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button