جرائم و حادثات

بچوں کا قتل کرکے ماں باپ نے کرلی خودکشی _ حیدرآباد میں منچریال کے خاندان کا انتہائی اقدام

حیدرآباد _ یکم ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ علاقہ میں مالی مسائل کے سبب ایک جوڑے نے اپنے دو بچوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔ منچریال سے تعلق رکھنے والا جوڑا40سالہ وینکٹیش اور33سالہ ورشنی کو دو بچے 11سالہ رشی کانت اور3سالہ ویہت تھے۔یہ جوڑا، گاجولارامارم علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔ اتوار کی صبح گھر کے چاروں افراد گھر میں مردہ پائے گئے۔ اطلاع کے ساتھ ہی جیڈی مٹلہ پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button