تلنگانہ

تلنگانہ۔ بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے 28 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بچایا لیا گیا

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے اشوا راؤ پیٹ منڈل میں سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے 28 افراد کو بہ حفاظت بچا لیا گیا۔ پیدا واگو پراجیکٹ کی سطح آب میں اضافے کی وجہ سے دروازے کھول کر پانی چھوڑا جا رہا تھا کہ اس دوران 28 افراد جن میں کسان زرعی مزدور اور مسافرین شامل تھے وہ بارش کے پانی میں پھنس گئے تھے

 

اس بات کی اطلاع ملنے پر ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے چیف منسٹر دفتر سکریٹری اور ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کے علاوہ آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری سے بات چیت کی، جس کے بعد ہیلی کاپٹرس کے ذریعے 22 افراد کو نارائن پور منتقل کیا گیا جبکہ مزید چھ افراد کو این ڈی آر ایف کے دستوں نے کشتی کے ذریعہ باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

 

یہ افراد کئی گھنٹوں تک بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے تھے جبکہ سیلاب کے پانی میں 20 بکریاں دو بڑے جانور بہہ گئے۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button