جرائم و حادثات
آر ٹی اے چالان کے نام پر سائبر دھوکہ بازوں نے رکن اسمبلی کو ٹھگ لیا

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے پولاورم کے ایم ایل اے سی بالاراجو کو سائبر مجرموں نے دھوکہ دے کر ٹھگ لیا۔
ان کے بینک اکاؤنٹ سے 12 لاکھ روپے چرا لیے گئے۔ آر ٹی اے چالان کے نام پر آئے ہوئے ایک لنک پر ایم ایل اے نے کلک کیا جس کے بعد ان کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم غائب ہو گئی۔
دھوکہ دہی کا احساس ہونے پر ایم ایل اے بالاراجو نے جیلوگومیلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔



