جرائم و حادثات
تلنگانہ میں ایک خاتون سب رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی

حیدرآباد _ 25 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ایک خاتون سب رجسٹرار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ورنگل ضلع کے پرکال رجسٹریشن آفس کی سب رجسٹرار سنیتا کو اے سی بی کے عہدیداروں نے دو بھائیوں سے متعلق سیل اینڈ گفٹ ڈیڈ کی ایک جائیداد کے رجسٹریشن کے لئے 80 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا ایک خانگی ڈاکومنٹ رائٹر نریش کے توسط سے خاتون سب رجسٹرار سنیتا یہ رقم حاصل کررہی تھی کہ اے سی بی کے عہدیداروں نے اسے پکڑ لیا۔ اس کے علاوہ درمیانی شخص نریش کو بھی اس معاملے میں پکڑ لیا گیا۔