جرائم و حادثات

شرابی باپ کا بیٹے نے ٹکر دے کر قتل کردیا۔ تلنگانہ میں دل دہلادینے والی واردات

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ راجنہ سرسلہ ضلع کے چندورتی منڈل کے دیونی ٹنڈا گاؤں میں پیر کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے شراب نوشی کی لت میں مبتلا اپنے باپ کو کار سے

 

ٹکر سے دے کر ہلاک کر دیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق گاؤں کے رہنے والا 43 سالہ تروپتی شراب کی لت کا شکار تھا اور اکثر اپنے گھر والوں سے جھگڑے کیا کرتا تھا۔ تین دن قبل اس نے گھر میں رکھے

 

ہوئے دس ہزار روپئے لے کر شراب نوشی میں اڑا دئیے، پیر کے دن دوبارہ پیسے مانگنے پر اُس کی بیوی امینہ سے تکرار ہوئی۔ امینہ نے اس واقعے کی اطلاع فون پر اپنے بیٹے راجیش کو دی۔ راجیش کار میں

 

وہاں پہنچا اور دیکھا کہ اس کا باپ اس کی ماں سے جھگڑ رہا ہے۔ طیش میں آ کر اُس نے اپنے باپ تروپتی کو کار سے ٹکر دے دی،شدید زخمی باپ کو مقامی لوگوں نے 108 ایمبولینس کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل

 

کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی موت ہوگئی۔ چندورتی کے سی آئی وینکٹیشورلو نے بتایا کہ کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button