جرائم و حادثات

شرابی نوجوان نے دانتوں سے ایک شخص کا کان کاٹ لیا

File photo

حیدرآباد: شراب کے نشے میں دھت ایک نوجوان نے دوسرے شخص کا کان دانتوں سے کاٹ کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی آدھی رات کو

 

ریاست آندھرا پردیش وائی ایس آر کڑپہ ضلع کے سمہادری پورم منڈل کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق راولکولنا گاؤں کے رہنے والے مونییشور ریڈی اور راج شیکھر ریڈی ایک ساتھ شراب پی رہے تھے۔

 

اسی دوران کسی معاملہ میں ان دونوں کے درمیان تکرار ہوئی بات بڑھ گئی اور جھگڑا شروع ہو گیا۔ اس دوران راج شیکھر ریڈی نے مونییشور ریڈی کا کان کاٹ لیا اور پتھر سے بھی حملہ کیا۔

 

شدید زخمی ہونے والے متاثرہ شخص کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ شخص کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بات پُلی ویندولا دیہی سی آئی رمن نے بتائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button