جرائم و حادثات
گریٹر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر پبس میں آبکاری حکام کی تنقیح

حیدرآباد ۔ محکمہ آبکاری کے حکام کی جانب سے حیدرآباد اور رنگا ریڈی اضلاع میں بڑے پیمانے پر پپس کی تنقیح کی گئی۔ عہدیداروں نے 25 پبس میں ڈرگس ڈیٹیکٹر کٹس کے ساتھ معائنہ کیے وہاں آنے والوں کی جانب سے ڈرگس کے استعمال کی بھی جانچ کی گئی ۔
معلوم ہوا کہ ان معائنوں میں کسی کی بھی رپورٹ پازیٹو نہیں آئی۔ ایکسائز انفورسمنٹ ڈائرکٹر کملاسن ریڈی نے بتایا کہ پبس میں منشیات کے استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جا رہی ہے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست میں گانجہ اور منشیات کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو چوکس کر دیا گیا ہے
خاص طور پر پولیس اور محکمہ آبکاری کے حکام کی جانب سے ڈرگس کی فروخت اور استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔