جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں نقلی خاتون سب انسپکٹر گرفتار _ لڑکے والوں کی تحقیقات میں خاتون کی اصلیت سامنے آئی

نلگنڈہ _ 19 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں ایک نقلی خاتون سب انسپکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جو اپنے آپ کو ریلوے پروٹیکشن فورس کی سب انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں جاتی تھی اور اس نے دھوکہ سے شادی بھی کرنے کی کوشش کی

بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے نلگنڈہ  ضلع کے نارکٹ پلی کی ایک نوجوان خاتون مالاویکا نے حیدرآباد کے نظام کالج میں اپنی ڈگری مکمل کی اور 2018 میں RPFS SI امتحان میں شرکت کی اور تقریباً تمام قابلیت کو پاس کیا۔ لیکن بینائی کی کمی کی وجہ سے میڈیکل چیک اپ میں اسے مسترد کر دیا گیا۔ اور اسے ملازمت نہیں ملی۔

لیکن اس نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ ایس آئی بننے والی ہے۔جب مالویکا سب انسپکٹر کی ملازمت کے لئے منتخب نہیں ہوئی تو اس نے سوچا وہ نقلی سب انسپکٹر بن کر اپنے والدین کو ملازمت حاصل ہونے کا یقین دلایا۔ تاکہ وہ خاندان میں رسوا نہ ہوسکے۔ اس کے لئے مالویکا نے ایس آئی کی وردی سلائی اور جعلی شناختی کارڈ بنوایا۔

معاملے کے بارے میں جاننے کے بعد، آر پی ایف پولیس نے مالویکا کو گرفتار کیا اور اسے ریمانڈ پر بھیج دیا۔
مالویکا  آر پی ایف کی وردی میں سوشل میڈیا پر ریل بنانے کے علاوہ وہ وردی میں شادی کے لئے دلہا دیکھنے بھی گئی۔ لیکن لڑکے والوں نے شک کی بنیاد پر ریلوے کے اعلی عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی جس میں پتہ چلا کہ مالویکا نامی کوئی خاتون سب انسپکٹر نہیں ہے

وہ یونیفارم میں وی آئی پی درشنوں اور سرکاری دفاتر میں جاتی تھیں۔ آر پی ایف پولیس نے مالویکا کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button