جرائم و حادثات

مریضوں کو بے ہوش کرکے زیورات کے ساتھ فرار نقلی لیڈی ڈاکٹر حیدرآباد میں گرفتار 

حیدرآباد: مریضوں کو نشہ آور انجکشن دینے کے بعد ان کے سونے کے زیورات لوٹ لینے والی شاطر خاتون اور اس کے شوہر کو سکندرآباد زون ٹاسک فورس اور مارکیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔

 

ملزمین مین 25 سالہ سریشا اورع اس کا شوہر 30 سالہ سائی کمار گوڑ شامل ہیں۔سریشا نے فارمیسی کی تعلیم حاصل کی۔ مالی مشکلات کی وجہ سے آسانی سے پیسہ کمانے کے لیے اس نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ہسپتالوں میں چوری کی منصوبہ بندی کی۔

 

وہ اپنی طبی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے بزرگ خواتین مریضوں کو نشانہ بناتی تھی۔ وہ ڈاکٹر کا حلیہ بنا کر ہاسپٹلس میں داخل ہوتی اور مریضوں کو بے ہوشی کا انجکشن دے کر زیورات لے کر فرار ہوجایا کرتی ۔ 11 مارچ کو سیکندرآباد کے یشودھا ہاسپٹل اور چندانگر کے سٹیزن اسپیشلٹی ہسپتال میں بھی انہوں نے اسی طرح چوری کی۔

 

پولیس نے اس جوڑے کے قبضہ سے سونے کے زیورات تقریباً 11 تولے، ایک گاڑی اور موبائل فونس ضبط کرلئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button