معذور بیٹی کا قتل کرکے خاندان کا اقدام خودکشی۔حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد ۔حیدرآباد میں ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع وجئے نگر کالونی میں نتیش کمار نامی شخص اپنی بیوی آمنی، بیٹے نتیش اور 18 سالہ بیٹی سریجا ویلی کے ساتھ مقیم تھا۔
سریجا ویلی پیدائشی طور پر معذور تھی جس کی وجہ سے خاندان پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار تھا۔ گزشتہ چند دنوں سے یہ خاندان شدید مالی تنگی اور پریشانیوں میں مبتلا تھا انھوں نے اجتماعی خودکشی کا فیصلہ کیا۔
دو روز قبل اس جوڑے نے پہلے اپنی 18 سالہ معذور بیٹی سریجا ویلی کو قتل کر دیا۔ قتل کے بعد یہ تینوں افراد ماں، باپ اور بیٹا اپنے گھر میں ہی نعش کے ساتھ بیٹھے رہے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے ہاتھوں کی رگیں کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی ۔ تقریباً 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود وہ زندہ تھے اور کافی خون بہہ رہا تھا۔
آخر کار بیٹے نتیش نے اپنے ایک دوست کو فون کر کے پورا واقعہ بتا دیا۔ دوست نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو وہاں کا منظر دیکھ کر سب کے رونگھٹے کھڑے ہو گئے۔ زخمی حالت میں موجود ماں باپ اور بیٹے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو نازک اور تشویشناک قرار دیا ہے۔
پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کل رات جیسے ہی مقامی افراد کو اس واقعہ کی اطلاع ملی وہ ان کے گھر کے پاس جمع ہو گئے۔
زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ پولیس عہدیداروں کی جانب سے ان کا بیان قلمبند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ اس پورے معاملے کی وجوہات وجوہات کا علم ہوسکے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
حیدرآباد آنے والی بس لاری سے ٹکرا کر شعلہ پوش – 3 مسافر ہلاک 10 زخمی



