امریکہ میں حیدرآبادی نوجوان سڑک حادثہ میں جاں بحق

امریکہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک اور نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق چنچل گوڑہ کے رہنے والے 25 سالہ شیراز مہتاب محمد کی سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی۔
یہ حادثہ اتوار کو امریکی ریاست الینوائے کے ایونسٹن علاقے میں پیش آیا، جہاں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی حیدرآباد میں ان کے گھر والوں پر سکتہ طاری ہوگیا ۔
شیراز کے والد الطاف محمد نے بتایا کہ ان کا بیٹا بہتر مستقبل اور روزگار کے مواقع کے لئے امریکہ گیا تھا، مگر وہاں حادثے کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیراز کی میت حیدرآباد لانے کے انتظامات کر رہے ہیں
۔ واضح رہے کہ تین روز قبل ہی ڈلاس میں میڑپیٹ کے رہنے والے چندر شیکھر نامی ایک اور شخص فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوئے تھے، اور محض 48 گھنٹے کے اندر امریکہ میں ایک اور حیدرآبادی کی موت کی خبر نے شہر میں غم کی فضا پیدا کردی ہے۔



