جرائم و حادثات

باپ نے شرابی بیٹے کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد: حیدرآبادکے مضافات میں ایک شخص نے اپنے شرابی بیٹے کا قتل کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا دولپا ریڈی اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ شمس آباد منڈل کے تونڈ پلی میں مقیم ہے۔

 

اس کا بیٹا 35 سالہ شیوا کمار شرابی بتایا گیا ہے، اس نے کل اپنی ماں سےشراب نوشی کیلئے رقم طلب کی، ماں نے انکار کردیا جس پر بیٹا اپنی ماں سے جھگڑ رہا تھا، اس دوران باپ وہاں پہنچا اس نے بیٹے کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں مانا اس دوران برہم باپ نے خنجر سے اپنے بیٹے کا گلا کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں باپ کے خلاف کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button