جرائم و حادثات
حادثہ کے بعد گرفتاری کا خوف۔ ڈرائیور کی خودکشی

حادثہ کے بعد گرفتاری کا خوف۔ ڈرائیور کی خودکشی
حیدرآباد: کرنول (Kurnool) ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ اَدونی (Adoni) منڈل کے بائچی گیری کے قریب ایک لاری تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
اس حادثہ میں ڈرائیور سمیت مجموعی طور پر چھ افراد شدید زخمی ہوئے۔پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اَدونی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا تاہم اسی دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والا لاری ڈرائیور اس خوف میں مبتلا تھا کہ کہیں پولیس اسے گرفتار نہ کرلے
اسی ڈر کی وجہ سے وہ ہاسپٹل سے سیدھا قریبی ریلوے ٹریک پر پہنچ گیا اور ٹرین کے آگے چھلانگ کر خودکشی کرلی۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔



