انٹر نیشنل

ہم سب کا دشمن ایک ہے اور اس کی پالیسی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا تہران میں 5 سال بعد خطبہ جمعہ

: نئی دہلی: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے حملہ کو جائز قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلد بازی کریں گے۔

 

آیت اللہ علی خامنہ ای نے 5 سال بعد تہران میں جمعہ کاخطبہ دیا اور امامت کے فرائج انجام دئیے۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنےخطاب میں کہا کہ مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پا سکتے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ہم سب کا دشمن ایک ہے اور اس کی پالیسی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کاحملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے۔ خامنہ ای نے یہ بھی کہاکہ اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ اور حماس پر فتح یاب ہو پائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button