جرائم و حادثات
گانجہ کی ڈور ڈیلیوری نوجوان گرفتار

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کی پولیس نے تروپتی میں گانجہ کی ڈور ڈییلیوری کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 22 کلو گانجہ برآمد ہوا۔ اوجی کپم، نگری منڈل کا ایک نوجوان
سرینواس بری عادتوں کا شکار ہوگیا۔ وہ فوری پیسہ کمانے کے خیال سے گانجہ آرڈر پر گھر جاکر پہنچا رہا تھا۔پولیس کے مطابق اگر گانجہ کا نشہ کرنے والے اسے فون کرتے تو وہ سویگی ڈیلیوری بوائے کی طرح کے حلیہ میں گھر پہنچ کر گانجہ فراہم کیا کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق سرینواس
کو درست معلومات کی بنیاد پر تروپتی ماروتی نگر کوٹھاپلی کراس روڈ سے گرفتار کیا گیا۔