محمد عبدالمجید نور اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول وٹے پلی حیدرآباد کو بیسٹ ایجوکیٹر ایوارڈ
نظام آباد13 / ستمبر (اردو لیکس) محمد عبدالمجید نور اسکول اسسٹنٹ سماجی علم گورنمنٹ ھائی اسکول وٹے پلی حیدرآباد کو شعبہ تعلیم میں انکی گراں قدر خدمات پر بیسٹ ایجوکیٹر آور مایہ ناز ماہر تعلیم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے کے ایل این پرساد آڈیٹوریم ریڈ ہلز میں منعقدہ ایک پر اثر تقریب میں رکن کونسل عامر علی خان کے ہاتھوں ایوارڈ سے نواز گیا
اس موقع پر ایس اے ھدی موظف ڈی آئی جی اے پی ، محمد شاہ عالم رسول خان چیرمین شاداں ایجوکشنل سوسائٹی ، محمد آصف پاشاہ بانی و سرپرست, ڈاکٹر محمد یوسف اعظم صدر آلآئی ایم ایس نے شرکت کی واضح رہے کہ محمد عبدالمجید نور کا بحثیت ٹیچر 1997 میں تقرر عمل میں آیا تھا ایم اے مجید نور کو اردو ادب و صحافت سے گہرا تعلق رکھتے ہیں انہوں نے نظام آباد میں اپنے تعلیمی دور میں ملک پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا ایک رول ڈرامے میں متاثر کن رول ادا کیا تھا
محمد عبد المجید نور کو ان کی تعلیمی و سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازے جانے پر محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد ، ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار ، رفیق شاہی ایڈیٹر للکار ، ایم اے ندیم امانی ، ایم اے مجید عارف حال مقیم سعودی عرب ، شیخ علی صابری صدر فیض العلوم سوسائٹی ، سراج مجاہد ٹیچر ، عزیز واقارب و دوست احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا